Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سوشانت کیلئے چھوٹی بچی کا پیغام وائرل

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 3 months ago

حال ہی میں خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ننھی مداح نے سوشل میڈیا پر سوشانت بھیا کے لیے ایک خوبصورت پیغام جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت کی ایک ننھی مداح نے اُن کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے جو نہیں جانتی کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

سوشانت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد اُن کی ننھی مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ سوشانت کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں ننھی بچی کہہ رہی ہے کہ سوشانت بھیا میرے فیورٹ ہیں، ایک دن اُن کی مووی ہمارے گھر آئی تھی ’دھونی‘اور مجھے فرق ہی نہیں پتا چلا کہ وہ دھونی ہیں یا سوشانت بھیا ہیں۔

ننھی بچی نے مزید کہا کہ سوشانت کی ایک فلم کا گانا ’خیریت‘میرا فیورٹ ہے، بچی نے وہ گانا ویڈیو میں گا کر بھی سنایا۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘کا ٹریلر کچھ روز قبل جاری کیا گیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ اداکارہ سنجنا سانگھی بھی دکھائی دیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube