Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

خواتین کی مدد کے لئے پریانکا چوپڑا کی اپیل

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لوگوں سے کرونا بحران کے دوران خواتین کے کاروبار میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے، پریانکا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواتین کو حوصلہ افزا کرنے والے کاروبار میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

پرینکا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹے کاروبار کو بھی۔ کاروبار کے ٹھپ پڑنے اور محنتی مزدوروں کو دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے لیکن میں خواتین سے متعلق کچھ چھوٹے کاروبار میں مدد دے کر ایک چھوٹی سی شروعات کرتی ہوں تاکہ ان کی زندگی دوبارہ بحال ہوسکے۔

اداکارہ نے کہا کہ جو کچھ بھی آپ مدد کرسکتے ہیں، اگر آپ بھی کسی ایسے کاروبار کو جانتے ہیں جس میں مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو اسے کمنٹس باکس میں ٹیگ کریں، مجھے اس کے بارے میں بتائیں اور میں ان میں سے کچھ شیئر کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ سبھی سے گزارش کرتی ہوں، آپ جوبھی مدد کر سکیں اس کے لئے آگے آئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube