اداکارہ ایشل فیاض نے نئی فلم سائن کرلی

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فلم “کاف کنگنا” کی ہیروئن اور پاکستان فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایشل فیاض نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے۔

ایشل فیاض کو ڈائریکٹر فاروق مینگل نے اپنی نئی فلم کیلئے کاسٹ کیا ہے جو اس سے قبل فلم “ہجرت” ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

عالمی وبا کرونا کے باعث تمام ترایس اوپیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کا آٖغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

فلم کا نام، کاسٹ اور کہانی فی الحال منظرعام پر نہیں لائی جارہی، تمام ترتفصیلات طے پا جانے کے بعد ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

ہدایت کارفاروق مینگل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پرخوشی کااظہار کرنے والی ایشل فیاض کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار گزشتہ سے بالکل مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے زیادہ تفصیل نہیں بتاؤں گی اور یہ سب کیلئے ایک سرپرائز ہوگا۔

اس سے قبل ایشل نے خلیل الرحمان قمر کی فلم” کاف کنگنا” میں سمیع خان کے مقابل ایک ہندو لڑکی کاکردارادا کیا تھا۔

ایشل فیاض کی اداکاری کو ڈرامہ سیریل آبرو، تعمیر اور ہتھیلی میں بھی خاصا سراہا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube