پاک فضائیہ کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم “پرواز ہے جنوں” جلد چھوٹی اسکرین کی زینت بنے گی۔
مومنہ اینڈ درید فلمز کے بینرتلے بنائی جانے والی اس فلم کا ورلڈ ٹی وی پریمئیر “ہم ٹی وی ” پرہوگا۔
Let’s raise the national spirit once again! Watch the world tv premiere of the biggest blockbuster movie of 2018 #ParwaazHaiJunoon 📺🍿
• Coming Soon •#PHJ #NoSpeedNoThrill #MnDFilms #HUMFilms #PakistanAirForce #HamzaAliAbbasi #ReachForTheSkies #AhadRazaMir #HaniaAamir pic.twitter.com/W0hOnlvy6f
— HUM TV (@Humtvnetwork) July 14, 2020
سال 2018 میں عید الضحیٰ کے موقع پرریلیز کی جانے والی یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور نہ صرف پاکستان بلکہ سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یکساں مقبولیت حاصل کی تھی۔
یہ فلم پاکستان کی پہلی کمرشل فلم تھی جو سعودی عرب میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی، اس وقت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کی تھی۔
Pakistani movie “Perwaz Hai Janoon” ll be first Pak commercial movie to be screened in #SaudiArabia on 11th October, more films and more screenings around the word in coming months Inshallah #MOIB
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 5, 2018
دفاع وطن کے موضوع پربنائی اس فلم میں ائرفورس کے جوانوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ کسی بھی قیمت پرجیت کے لئے مشکلات سے لڑنے کے جذبے سے بھرپوراس فلم میں احد رضا میر کو ایک ایسا کیڈٹ دکھایا گیا ہے جودنیا فتح کرنا چاہتا ہے اور کبھی ناکام ہونا نہیں سیکھا۔
فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، کبریٰ خان، ہانیہ عامر، شازخان،سید شفاعت علی،عدنان جعفرسمیت دیگر شامل ہیں۔
پرواز ہے جنوں کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جو یقین کا سفر، متاع جان، یہ دل میرا جیسے مقبول ترین ڈراموں کے علاوہ سپرہٹ فلم “بن روئے ” کی اسٹوری بھی لکھ چکی ہیں۔
مومنہ درید کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی اس فلم کے ڈائریکٹر حسیب احسن ہیں۔