Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاپڑ”میرے پاس تم ہو”پرہمایوں سعیداورشان میں نوک جھونک

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

پاکستان میں ایک ٹرینڈ یہ بھی ہے کہ ہرمقبول ہو جانے والی چیزکے نام پر کئی مصنوعات کا نام رکھ دیا جاتا ہے، مقبولیت کے ریکارڈز قائم کرنے والے ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، ڈرامہ تو ختم ہوا لیکن میرے پاس تم ہو نسوار، چھالیہ، پاپڑ کرارے اور کئی دیگراشیاء ابھی بھی دستیاب ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامے کے نام پربننے والی پاپڑ سے متعلق ٹویٹ کی تو جواب میں شان شاہد نے انہیں ایک نصیحت کرڈالی، جس پرہمایوں نے بھی مہذب انداز میں کرارا جواب دے ڈالا۔

میرے پاس تم ہو” پاپڑکی تصویر شیئر کرتے کسی صارف نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کیاتو انہوں نے ہنستے ہوئے اسے ری ٹویٹ کیا۔

ہمایوں کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارشان نے لکھا ” یہ لوگوں کا ان کے اپنے انداز میں پیار ہے ، اسے قبول کریں برادر”۔

شان کو جواب دیتے ہوئے ہمایوں نے واضح کیا ” یہ مذاق اڑانے والی ہنسی نہیں تھی۔ میں جو کچھ بھی ہوں ، ہمارے لوگوں کے پیار کی وجہ سے ہے اور ایسا کچھ نہیں کہ میں نے کبھی اسے اپنا حق سمجھ کرلیا ہو۔ میں نے کبھی آپ کے معاملے میں بھی ایسا نہیں سمجھا۔ آپ کو بہتر سمجھنا چاہیے برادر” ۔

بے انتہا پسند کیے جانے والے اس ڈرامے کی کہانی دراصل مادہ پرست عورت اورمرد کی بیوفائی پر مبنی تھی۔ مہوش (عائزہ خان ) شوہردانش (ہمایوں سعید ) اور بیٹے کو چھوڑکردولت کی لالچ میں شہوار(عدنان صدیقی ) کے پاس چلی جاتی ہے جو خود بھی اپنی بیوی ماہم (سویرا ندیم ) کو دھوکہ دیتا ہے۔

خلیل الرحمان کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہرنئی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوجاتی اور صارفین اگلی قسط نشر ہونے تک دلچسپ میمزبناتے اور تبصرے کرتے ۔ مصنف نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube