Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حلیمہ سلطان کوپاکستانی کمپنی کا برانڈایمبیسڈربنانے پریاسرحسین کاردعمل

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

ترک ڈرامے “ارطغرل” کی حلیمہ سلطان (ایسرابالجیک ) کو موبائل فون بنانے والی پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر اداکاریاسرحسین نے نکتہ اعتراض اٹھایا ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل نے ایسرا کو نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

خبرپر اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی برانڈ ی ایمبیسڈر بھی یہیں سے ہونی چاہیے نہ کہ بھارت یا ترکی سے۔

اداکار نے لکھا “کیا ماہرہ، صبا، سونیا، منال، ایمن، امر، زارا، ہانیہ، ثناء ، یمنیٰ ، ارمینا، سارہ ، حرا ، کوئی بھی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن سکے؟ پاکستانی اداکاروں کی حمایت کریں”۔

اسی پوسٹ کے اختتام پر ” پاکستان زندہ باد ” لکھنے والے یاسر حسین نے اس فہرست میں اپنی اہلیہ کا نام نہ لکھنے کی وضاحت بھی کردی۔

یاسر نے لکھا” اقراء کا نام اس لیے نہیں لکھا کیونکہ وہ پہلے سے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبیسڈر ہے”۔

ایک اور اسٹوری میں یاسر نے لکھا ” پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو”۔

ایمن اور منال خان نے یاسر حسین کے موقف کی بھرپور حمایت کی۔ ایک پوسٹ میں منال خان نے لکھا ” یاسر نے بالکل صحیح بات کی ہے لیکن کچھ لوگ یاسر کو غلط ضرور ثابت کریں گے”۔

ایسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں اور حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔

کیوموبائل وہ پہلی پاکستانی برانڈ ہے جس نے اداکارہ کو اپنی مہم کا حصہ بنایا، فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ فون مارکیٹ میں کب تک دستیاب ہوگا اور اس کی تشہیر کب سے کی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستانی برانڈز کیلئے کام کرنے کی خبر وائرل ہونے کے بعد ایسرا نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں اردو میں لکھا پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ” میری آفیشنل مینجر اور واحد نمائندہ ڈیوگو دروکان جیجی ہیں۔ آپ تمام اشتراک، خیالات، شراکت داری اور مجموعی طور پر کسی بھی منصوبے کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube