Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میری بات کوغلط سمجھ کرہیڈلائنزبنادی جاتی ہیں،عشناشاہ

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ عشناشاہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی اہمیت کو سمجھنے کے بجائے میرے الفاظ کو غلط سمجھ کرہیڈ لائنزبناکرپیش کیاجاتا ہے۔

عفت عمرکے شو میں شریک عشنا نےذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کے علاوہ اپنی کچھ ٹویٹس اور بیانات کی غلط تشریح کی وضاحت کی۔

عشنا کے مطابق ” میں ایک انسان ہوں اور مجھے اس بات کا حق ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کا بغیر کسی بددیانتی کے اظہارکرسکوں”۔

لشکارہ اور بلا جیسے ڈراموں میں اداکاری کی غیرمعمولی صلاحیتیں دکھانے والی عشنا نے کہا کہ وہ سوشل میڈیاپر خواتین کی ہراسانی، جانوروں کے حقوق یا دنیا کا کوئی بھی اور موضوع ہو، اس حوالے سے آواز اٹھانے میں ہمیشہ آگے ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ میں ذہنی صحت کے تصور کو بہت اہم گردانتی ہوں، میڈیا انڈسٹری میں کس طرح ایک مضبوط عورت ہونے کے باوجود میری کہی گئی ہربات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور یہ نہیں دیکھا جاتا کہ مقصد یا ارادہ نیک ہے۔

انہوں نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا زیرگردش سرخیوں کی بات کرتے ہوئے ان مختلف ٹویٹس کی وضاحت کی جن کی وجہ سے مختلف تنازعات نے جنم لیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube