Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میں اورعاصم صرف اچھےدوست ہیں، ہانیہ عامر

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق خبریں بہت وائرل ہوئیں یہاں تک کہ ان کے مداحوں کو ان کی شادی کا ہی انتظار تھا لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر نے لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق سب کو حیران کردیا۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران کہا ہے کہ وہ اور عاصم اظہر صرف اچھے دوست ہیں۔

ہانیہ عامر سے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اور عاصم ابھی ایک ساتھ ہیں تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ جس پر آئمہ بیگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ تو مجھے بھی نہیں پتا تھا۔

حال ہی میں ریلیز ہونےوالے عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ کی ویڈیو میں بھی ہانیہ عامر نظر آئی ہیں۔

جس پر ہانیہ عامر نے بتایا کہ ہم بہت اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے لیے موجود ہوتے ہیں میں اس کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں۔

ہانیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں تک میرے اور عاصم اظہر کے تعلق کا سوال ہے تو میں اس وقت کسی کے ساتھ نہیں ہوں۔ اس پر آئمہ بیگ کا کہنا تھا آج کل ان کا بوائے فرینڈ ان کا کام ہے۔

ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube