Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میں خوفزدہ ہوں،کروناٹیسٹ مثبت آنےکے بعدیشمہ گل کی ٹویٹ

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اداکارہ یشمہ گل نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فالوورز کے ساتھ اپنے احساسات شیئر کیے ہیں۔

کرونا کا شکار ہونے کے بعد ٹوئٹر پر یشمہ نے لکھا ” 2 روز قبل علامات محسوس ہونے کے بعد میں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا اور نتائج آنے سے پہلے ہی خود کوقرنطینہ کرلیا تھا “۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن وہ ابتدائی علامات کے علاوہ بالکل ٹھیک محسوس کررہی ہیں۔

اگلی ٹویٹ میں یشمہ نے بتایا کہ کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نےیہ خبر چھپانے کا سوچا تھا۔

یشمہ نے لکھا ” پہلے میں نے سوچا کہ میں یہ بات کسی کو نہیں بتاؤں گی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ صحیح نہیں، ہمیں اس بیماری سے لڑنا ہے”۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپنے لیے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ” مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں ، کیونکہ میں خوفزدہ ہوں”۔

یشمہ سے قبل شوبز انڈسٹری سے قبل ندا یاسر، یاسر نواز، نوید رضا،شفاعت علی، روبینہ اشرف، سکینہ سموں، واسع چوہدری ، گلوکار سلمان احمد، ابرارالحق اور بلال مقصود، کامیڈین شفاعت علی کرونا سے متاثرہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube