Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حلیمہ سلطان کوپاکستانی کمپنی کابرانڈ ایمبیسڈربنادیاگیا

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: انسٹاگرام

پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے والے ترک ڈرامے “ارطغرل” کے ساتھ ساتھ اس کے کرداربھی ناظرین کے دلوں میں گھرکرچکے ہیں، اسی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے حلیمہ سلطان یعنی ایسرا بالجیک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بنادی گئیں۔

ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان کا تو مجسمہ تک لاہور میں نصب کیا گیا جبکہ ایسرا بالجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں اور حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ جلد 3 معروف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبریہ ہے کہ ایسرا کو اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل کا برانڈ ایمبسڈر بنادیا گیا ہے۔

کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایسرا کو نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

اس طرح سے کمپنی وہ پہلی پاکستانی برانڈ ہے جس نے اداکارہ کو اپنی مہم کا حصہ بنایا، فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ فون مارکیٹ میں کب تک دستیاب ہوگا اور اس کی تشہیر کب سے کی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستانی برانڈز کیلئے کام کرنے کی خبر وائرل ہونے کے بعد ایسرا نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں اردو میں لکھا پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ” میری آفیشنل مینجر اور واحد نمائندہ ڈیوگو دروکان جیجی ہیں۔ آپ تمام اشتراک، خیالات، شراکت داری اور مجموعی طور پر کسی بھی منصوبے کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں”۔

ایسرا بالجیک پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت کے جواب میں یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ اگر کرونا کے باعث فضائی پابندیاں نہ ہوتیں تو وہ اب تک کئی بار پاکستان آ چکی ہوتیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube