امیتابھ بچن کےبعد ایشوریہ رائے اورارادھنا بھی کرونا کاشکار

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 9 months ago

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد ان کی بہو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور پوتی ارادھنا کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

ہفتہ 11 جولائی کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو ہلکی علامات کے بعدممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

امیتابھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فیملی اور عملے کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کے مطابق ابھیشک بچن کی اہلیہ ایشوریہ اور بیٹی ارادھیا بچن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جبکہ امیتابھ کی اہلیہ جیہ بچن محفوظ ہیں۔

اس حوالے سے ابھیشک بچن نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹی کو گھر پرہی قرنطینہ کیا گیا ہے, جبکہ ڈاکٹرز کے فیصلہ کرنے تک وہ اور ان کے والد اسپتال میں ہی رہیں گے۔

اس سے قبل سوشل میڈیاپرایکٹورہنے والے امیتابھ بچن نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اسپتال میں ہیں۔

بالی ووڈ کے بِگ بی نے لکھا تھا ” گزشتہ 10 دنوں میں جو لوگ مجھ سے قریب رہے یا مجھ سے ملاقات کی ان سے درخواست ہے کہ براہ کرم وہ اپنا ٹیسٹ کروالیں”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube