Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پرتنقید:بشریٰ انصاری نےغلطی تسلیم کرلی

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

فائل فوٹو

ڈرامہ سیریل “زیبائش ” پر تنقید کے بعد شدید ردعمل ظاہرکرنے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے الفاظ کو سخت تسلیم کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ بشریٰ کا نام گزشتہ دنوں اسی حوالے سے ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ رہا تھا۔

یوٹیوب شو”اماں ،ٹی وی اور میں ” مومن علی منشی اور ان کی والدہ لبنیٰ فریاد مختلف ڈراموں کا جائزہ لیتے ہیں جہاں “اماں ” کہلائی جانے والی لبنیٰ اپنے مخصوص پرمزاح اور دلچسپ انداز میں رواں تبصرہ کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

Link to the complete episode is up in the bio ⬆️ @mominalimunshi @galaxylollywood #AmmaTVAurMein

A post shared by Lubna Faryad (@lubnafaryad9) on Jun 15, 2020 at 9:51pm PDT

اسی شو کے دوران انہوں نے بشریٰ انصاری کے تحریر کردہ ڈرامے “زیبائش” کے کمزور اسکرپٹ اور ڈائریکشن کی چند نمایاں غلطیوں کو واضح کیا تھا جس کے بعد بشریٰ کی جانب سے نہایت سخت الفاظ میں ردعمل ظاہرکیا گیا تھا۔

اس ردعمل کے بعد سے بشریٰ انصاری کو سوشل میڈیا پرسخت تنقیدکاسامنا کرنا پڑا اور ان کا نام ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ رہا، صارفین کی بہت بڑی تعداد نے اماں کے تبصرے کو سراہتے ہوئے بشریٰ کے غصے کو ناجائز کہا۔

اپنی گزشتہ پوسٹ جو انہوں نے ڈیلیٹ کردی تھی، سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے لکھا کہ جب کوئی فنکار ، مصنف ، ہدایتکار یا پروڈیوسر کسی پروجیکٹ پر کام کرتا ہے تو وہ اس کا حصہ بن جاتا ہے۔

View this post on Instagram

A positive wave for all of us. #bekindtoall

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on Jul 10, 2020 at 11:57pm PDT

بشریٰ کے مطابق”یہ ان کے لئے کسی بچے کی طرح ہے جو وہ اپنے سامعین کے ساتھ محبت کے ساتھ پیدا کرتے ہیں۔” اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جب کوئی آپ کی محنت کا مذاق اڑاتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہر ایک کو ہمارے کام کو پسند یا ناپسند کرنے کا حق ہے لیکن زبان کی اہمیت ہے۔

بشریٰ انصاری نے مزید لکھا “مجھے احساس ہے کہ گزشتہ ہفتے میں نے انسٹاگرام پر سخت الفاظ لکھے ۔ ایک لمحے میں مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اسے حذف کردیا لیکن افسوسناک ہے کہ سوشل میڈیاپر تماشا بن گیا اور یہ بات آگ کی طرح پھیل گئی۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ ان کے الفظ بہت سخت تھے اور وہ اپنا غصہ صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کرسکیں۔

گزشتہ پوسٹ میں لفظ یپینڈو کااستعمال کرنے والی بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ وہ منشی فیملی سمیت کسی کیلئے سخت احساسات نہیں رکھتیں، انہوں نے لکھا “میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایک قابل فخر پنجابی ہونے کے ناطے ، میں ہمیشہ اپنے کرداروں میں پنجابی مزاح کا رنگ لانے سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ یہ میری مادری زبان ہے اور میرے کچھ بہترین کردار پنجابی کردار ہیں”۔

پوسٹ کے اختتام پر بشریٰ نے سب کیلئے دعائیہ کلمات لکھے۔

بشریٰ کی جانب سے معافی مانگنے سے قبل لبنیٰ فریاد کی جانب سے بھی ایک ویڈیو سامنے آچکی ہیں جس میں انہوں نے بشریٰ کی گزشتہ پوسٹ میں کہے گہے تمام نکات کا تفصیلی جواب دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے تبصروں میں لبنیٰ کے ردعمل کو بہترین قراردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube