Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سروج خان نے پاکستان کی کس فلم کیلئے کام کیا؟

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والی معروف بھارتی کاریوگرافر سروج خان نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان فلموں کے گانوں کے لیے بھی کوریو گرافی کی تھی۔

گزشتہ دنوں بھارتی فلم انڈسٹری کی اس معروف کوریو گرافر کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دو ہفتے زیرِ علاج رہیں اور 3 جولائی کو 71 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

سروج خان نے لگ بھگ 2 ہزار گانوں کے لیے اپنی مہارت کا اظہار کیا اور مشہور ترین فلموں میں کوریو گرافر کے طور پر کام کیا،سروج خان نے جہاں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، عامر خان، مادھوری ڈکشت اور سری دیوی جیسی بڑی اداکاراؤں کو کوریوگراف کیا وہیں انہوں نے پاکستانی فلموں کیلئے بھی کام کیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے بتایا کہ سال 2000 میں بننے والی پاکستانی فلم ‘گھر کب آو گے ‘ کے گانوں کی کوریو گرافی سروج خان نے کی تھی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کوریو گرافر سروج خان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فلم ‘گھر کب آو گے ‘کے گانے ‘دل کے بدلےدل تو ساری دنیا دیتی ہے’ سروج خان نے کوریو گراف کیا تھا یہ گانا میرا اور ذیشان سکندر پر پکچرائز ہوا تھا۔

میرا نے بتایا کہ میری اور سروج خان دبئی اور امریکہ میں بھی کئی ملاقاتیں ہوئیں وہ مجھے کہتی تھیں کہ تمھاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے۔

پاکستانی فلموں سمیت بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ان کی آخری فلم بھداس کا بھی ایک گانا سروج جی نے کوریو گراف کیا تھا وہ مجھے کہتی تھیں کہ تم مت جاؤ پاکستان یہیں رہو ہم مزید کام کریں گے ۔

اس سے قبل پاکستانی فلم ‘گھر کب آو گے’کے پروڈیوسر شہزاد گل کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اپنی فلم کیلئے سروج خان سے رابطہ کیا تو کشمکش کا شکار تھے کہ سروج خان بہت زیادہ پیسوں کا مطالبہ کریں گی ۔

گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے شہزاد گل نے بتایا کہ اداکار منوج کمار ان کے خاندانی دوست ہیں اور انہوں نے ہی میرا سروج خان سے رابطہ کرایا، تاہم میں نے انہیں بتایا کہ پاکستانی فلموں کے بجٹ بولی ووڈ فلموں کے مقابلے بہت کم ہیں اور میں ان کی باقاعدہ فیس ادا نہیں کر پاوں گا لیکن میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند تھا۔ وہ اس قدر مہربان تھیں کہ کم پیسوں پر کام کے لیے رضامند ہوگئیں۔

انہوں نے فلپائن کے شہر منیلا کے ایک غیر جانبدار مقام پر بھی اتفاق کیا۔تاہم فلم کے گانوں کی شوٹنگ تقریبا 35 دن میں مکمل کر لی گئی تھی ۔

انہوں نے سال 2002 میں پاکستانی فلم ‘کوئی تجھ سا کہاں ‘اور سال 2005 میں جاوید شیخ کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم ‘یہ دل آپ کا ہوا’ میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں ۔

فلم ‘یہ دل آپ کا ہوا’ کی اداکارہ وینا ملک نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ سروج جی میری ملاقات سن 2000 میں ہوئی تھہ جب میں اپنی پہلی فلم یہ دل آپ کا ہوا سائن کی تھی ، اس ڈانس تو کیا میجھے تو ہلنا بھی آتا تھا میں گھبرائی ہوئی تھی تو سروج جی نے مجھے بلایا اور کہا جو بھی آتا ہے کر کے دکھاو ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کرئیر میں پاکستان اور بھارت میں کئی بڑے کوریو گرافر کے ساتھ کام کیا ہے لیکن سروج جی بہت ملن سار اور شفیق تھیں۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ میری ان سے دوسری ملاقات فلم ‘کوئی تجھ سا کہاں’ میں ہوئی جس میں انہوں نے مجھے ردھم کے ساتھ ڈانس کرنا سکھایا ،شوٹنگ کے علاوہ بھی میری ان سے بات ہوتی تھی وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں ہمارے ساتھ ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube