Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اقرباپروری پر کنگنا اور پوجا بھٹ کےدرمیان لفظی جنگ جاری

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھارتی فلمساز مہش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ کے درمیان اقربا پروری کے خلاف لفظی جنگ جاری ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ خودکشی کے بعد سے انڈسٹری میں اقربا پروری اور کئی اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اُن پر اور اُن کے خاندان پر اقرباپروری کو فروغ دینے کے لیے لگنے والے الزامات ہنسنے کے قابل ہیں کیوں کہ وینیش فلمز پروڈکشن ہمیشہ نئے چہروں کو سامنے لاتا ہے، فلم پروڈکشن ہاؤس میں کسی قسم کی اقرباپروری نہیں پائی جاتی۔

پوجا بھٹ نے مثال دیتے ہوئے اپنی فلم پروڈکشن ’وینیش فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’کوئین‘ اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ وہ اور اُن کا فلم پروڈکشن ہاؤس اقربا پروری کے خلاف ہیں ۔

اپنے ٹوئٹس میں پوجا نے مزید کہا کہ جہاں تک بات ہے کنگنا رناوت کی تو وہ بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں، وینیش فلمز نے ہی کنگنا کو فلم انڈسٹری میں فلم ’ گینگسٹر ‘ کے ذریعے متعارف کروایا تھا اور کنگنا بالکل نیا چہرہ ہونے کے سبب اُن پر انویسٹ کیا تھا، پوجا بھٹ کے ٹوئٹ میں کنگنا کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ۔

کنگنا رناوت کی ٹوئٹر ٹیم نے پوجا بھٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلموں میں نئے چہروں کو بغیر معاوضہ دیئے اپنے فائدے کے لیے کام کروانا بہت سے فلم پروڈکشن ہاؤسز کا کام ہے ، فلمساز مکیش بھٹ بھی نئے آنے ولے اداکاروں کو معاوضہ دینا پسند نہیں کرتے ہیں ، مکیش بھٹ نے کنگنا کا ٹیلنٹ دیکھ کر اُنہیں اپنی فلم میں کام دیا تھا اور ہر کوئی جانتا ہے کہ مکیش بھٹ اداکاروں کو معاوضہ نہیں دیتے ہیں ۔

بعدازاں پوجا نے حجت تمام کرتے ہوئے کہا مزید ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ویڈیوز بھی جھوٹ بولتی ہیں میں الزام یا تردید کے بجائے حقائق پر معاملہ چھوڑتی ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube