Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اسٹيج اداکارہ عاليہ چوہدری بے گھر ہوگئيں

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تھيٹر بند ہونےسے گھرکا چولہا بھی ٹھنڈا پڑگیا

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی اسٹيج اداکارہ عاليہ چوہدری بے گھر ہوگئيں، مالک مکان نے گھر خالی کرایا تو اداکارہ نے جھگی ميں ڈيرہ ڈال ليا ہے ۔

اسٹيج اداکارہ عاليہ چوہدری چودہ سال سے ڈراموں ميں پرفارم کر رہی تھیں، تھيٹربند ہونے سے ان کے گھر کا چولہا بھی ٹھنڈا پڑگیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھائی بيمار پڑا ہے، کرایہ نہ ملنے پرمالک مکان نے بھی گھر کو تالے لگا لئے

ہیں۔

چيئرپرسن پنجاب ويمن پروٹيکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ اسٹيج اداکارہ سے ملنے پہنچيں اور انہيں شيلٹر ہوم منتقل کرنے کی يقين دہانی کروائی ۔

چيئرپرسن پنجاب ويمن پروٹيکشن اتھارٹي فاطمہ چدھڑ کا کہنا ہے کہ اداکارہ عاليہ چوہدری نے اپيل کی ہے کہ حکومت فوری ايکشن لے کر تھیٹر انڈسٹری کو فعال کرے تاکہ فنکار دو وقت کی روٹی کما سکيں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube