Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

واسع چوہدری”گھبرانانہیں ہے” شوکیلئے تیار

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: انسٹاگرام

لگتا ہے کرونا وائرس کی وبا سے صحتیاب ہونے والے واسع چوہدری نے ایک بات اچھی طرح سمجھ لی ہے اور وہ ہے عوام کیلئے وزیراعظم عمران خان کا پیغام ” گھبرانا نہیں ہے” ۔

اداکار و ٹی وی ہوسٹ نے اس نعرے کو سیلیبرٹیز کے شو میں تبدیل کردیا ہے۔

انسٹا گرام پوسٹ میں واسع چوہدری نے لکھا ” گھبرانا نہیں ہے، یہ لائن ہرپاکستانی کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ میں اپنے شو میں تمام مہمانوں سے یہی کہنے والا ہوں۔ جلد آرہا ہے”۔

واسع نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ تصویر شیئر کی جس سے لگتا ہے کہ پہلے شو میں یہی 2 ستارے ان کے مہمان بنیں گے۔

انہوں نے 8 جون کو بتایا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،صحتیابی کے بعد وہ نجی ٹی وی سے اپنے شو کا دوبارہ آغاز بھی کرچکے ہیں۔

واسع چوہدری اسکرین رائٹر ، اداکار ، ہدایتکار ، پروڈیوسر ، میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ مزاح نگار بھی ہیں جنہوں نے ” میں ہوشاہد آفریدی” اور “جوانی پھرنہی آنی” جیسی بلاک بسٹر فلمیں لکھیں۔

دوسال قبل ریلیز ہونے والی “جوانی پھر نہیں آنی 2” نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑے اور دنیا بھر میں 700 ملین روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

واسع چوہدری کو سال 2105 سے بیحد کامیابی کے ساتھ دنیا نیوز پر مزاحیہ شو “مذاق رات” کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube