Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فریال محمودکومہوش حیات اورڈانس کی یادستانےلگی

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: انسٹاگرام

کرونا وبا کے دوران شادی کرنے والی اداکار فریال محمود گھر میں رہتے ہوئے بوریت کا شکارہیں اور اپنی دوست مہوش حیات کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر فریال نے مہوش حیات کے ہمراہ کھینچی گئی ایک یادگارتصویر پوسٹ کی جس میں دونوں خوب سج دھج کر ڈانس فلور پربیٹھی نظر آرہی ہیں۔

یہ تصویر مہوش کے بھائی دانش حیات کی شادی کے دوران مہندی کی تقریب کی ہے جہاں فریال اور مہوش نے مل کربہت سے گانوں پرپرفارم کیا تھا ۔

کیپشن میں فریال نے ازراہ مذاق لکھا “مہوش ، آخر یہ کروناکب جائے گا؟؟ مجھے بہت زور سے ڈانس آرہا ہے”۔

مہوش کی بہترین دوست سمجھی جانے والی فریال نے اداکارہ کو “مائی باس لیڈی ” کہتے ہوئے لکھا کہ مجھے تمہاری کمی بہت محسوس ہورہی ہے اور کل سے تمہارے بارے میں سوچ رہی ہوں۔

فریال نے مزید لکھا” دُعا کرو کہ وائرس جلد ختم ہو اور ہم دونوں پھر سے ایک ساتھ ڈانس کریں گے۔

فریال محمود نے 28 مئی کو اداکار، پروڈیوسروڈائریکٹردانیال راحیل کے ساتھ گہری دوستی کو زندگی بھر کے تعلق میں تبدیل کیا ۔ دونوں کا نکاح لاہور میں ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube