Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کی آخری فلم کے ٹریلرنے نیاریکارڈ بنالیا

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: انسٹاگرام سنجانا سانگھی

چودہ جون کو خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم “دل بیچارہ ” کے ٹریلرنے نیاریکارڈ قائم کردیا۔

اداکار کی موت کے بعد دو روز قبل ریلیز ہونے والے ٹریلر نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ قائم کرنے والی ہالی ووڈ فلم “اوینجرز: اینڈ گیم ” کو پیچھے چھوڑدیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب پرصرف 24 گھنٹوں میں ہی 5 اعشاریہ 4 ملین یعنی 54 لاکھ بارلائک کیا گیا جبکہ “اوینجرز: اینڈگیم” کے ٹریلرکو اتنے ہی وقت میں 22 لاکھ بار اور دوسرے ٹریلر کو ابتدائی 4 گھنٹوں میں 29 بارلائک کیا گیا۔

تاہم یہ ریکارڈ یو ٹیوب پر پسندیدگی کے حوالے سے ہے کیونکہ ویوز کے لحاظ سے دیکھا جائے تو “دل بیچارہ” کے ٹریلر کو 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا گیا جبکہ اوینجرز کیلئے یو ٹیوب پرٹریلردیکھنے والوں کی تعداد 23 کروڑ رہی تھی۔ سشانت کے مداحوں نےمہم کا آغاز کیا ہے کہ اپنے پسندیدہ اداکار کی آخری فلم کیلئے یو ٹیوب کے لائک بٹن کو لازمی پریس کریں۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر کے نام سے مشہورمکیش چھابڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو 24 جولائی کو ڈزنی پلس ، ہاٹ اسٹارپر ریلیزکیا جائے گا۔

اسٹریمنگ سروس نے اعلان کیا ہے کہ اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلم سبسکرائبرز سمیت سب کیلئے مفت دستیاب ہوگی۔

سشانت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم دی فالٹ ان اور اسٹارز کا آفیشل ہندی ری میک ہے جس میں سشانت کے مقابل مرکزی کردارسنجانا سانگھی نے ادا کیا ہے جن کی یہ ڈیبیو فلم ہے۔

فلم کے ٹریلرمیں شامل سشانت کا ڈائیلاگ ” جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے، لیکن جینا کیسے ہے اس کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں” سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

سنجنا سانگھی نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ” ابھی تو اتنا کچھ باقی تھا سشانت ؟۔

View this post on Instagram

. . You gave me a forever, within a limited number of days, and for that. I’m forever grateful. – our beloved novel, The Fault In Our Stars A forever of learnings, and of memories. I refreshed my web pages a 100 times hoping I’m reading some sort of horrible joke. I’m not equipped to process any of this. I don’t think I ever will be. I’m definitely not equipped to articulate my feelings, this is me failing, but trying. Sushant and I were to save all our anecdotes, moments and stories from the time we spent shooting together up until the release of our film, so we had kept them in our stomachs all this while. After 2 years of seemingly all the possible difficulties one single film can face, with all sorts of crap constantly being written, and being relentlessly pursued – we were supposed to FINALLY watch the film, our labour of love, together – my first, and what you told me you believed was your best film yet. Amidst your journey, and in the middle of 16 hour long shoot days, you somehow found a way and had a desire to yell out to me from the opposite side of set screaming “Rockstar, itni achi acting thodi na karte hain paagal!” ; To guide me over things big & small through our film’s process, To tell me to conserve my energy on set; To discuss even the smallest nuance you thought could change the narrative of a scene and would whole heartedly accept my disagreement; To discuss ways in which we could together forge a brighter educational future for the children of India. You were a force Manny, and you always will be. We’re going to spend an eternity to try and make sense of what you’ve left us behind with, and I personally never will be able to. I simply wish you never left us behind in the first place. Just know, you have a country full of millions, looking up at you, smiling at you, thankful for you. As you smile back at us, from up above. The fact that you get to spend the rest of your time by your mother’s side, I know you gives the only happiness you wanted in the world. #RIPSushantSinghRajput

A post shared by Sanjana Sanghi | Kizie Basu (@sanjanasanghi96) on Jun 14, 2020 at 6:42am PDT

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔
۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube