بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے اپنے آبائی شہر منڈیا ( کرناٹک ) میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے ۔
حال ہی میں خوکشی کرنے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بعد 30 سالہ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے اپنے آبائی شہر منڈیا ( کرناٹک ) میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ سشیل نے سات جولائی کو خودکشی کرلی تھی، وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے۔
Sandalwood TV actor Susheel Gowda died by suicide in Mandya, Karnataka. He was 30. The exact reason for suicide is yet to be revealed by authorities.https://t.co/MtlJa8Tjah
— CNNNews18 (@CNNnews18) July 8, 2020
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشیل رومانٹک ڈرامہ سیریل انت پورہ میں اپنے کردار کے لئے مشہور تھے۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔
خودکشی کے بعد سے انڈسٹری میں اقربا پروری اور کئی اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں بالی ووڈ نے کئی لیجنڈ ستاروں کو کھودیا ہے، گزشتہ 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ علاوہ ازیں مشہور اداکار عرفان خان ، رشی کپور ، سروج خان نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔