Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ فلم ‘شعلے’کے مزاحیہ اداکار انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ‘شولے’ میں مزاحیہ اداکاری کرنے والے جگدیپ عرف سورما بھوپالی انتقال کرگئے۔

ہندی فلموں میں بے شمار کامیڈین ایسے گزرے ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ کامیڈی کے ذریعے عرصہ تک فلم بین طبقے پر راج کیا ۔

ہندوستان کے مشہور مزاحیہ اداکار اور 400 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والے سید اشتیاق احمد جعفری جو کہ فلمی دنیا میں جگدیپ کے نام سے مشہور تھے آج 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

فلم شولے کے علاوہ وہ امتیابھ بچن کی فلم شہنشاہ ، فیروز خان کی مشہور فلم قربانی، بلاک بلاسٹر فلم لیلا مجنو جیسے کئی ہٹ فملوں میں نظر آئے ۔

مشہور و معروف مزاحیہ اداکار جگدیپ صاحب کو عمر کے ۸۰ سال میں فلم انڈسٹری نے لائف ٹائم اچیومینٹ کے خطاب سے نوازا ۔حال ہی میں فلم نگری ممبئی میں آئفا ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں انھیں اداکار رنویر سنگھ کے ہاتھوں خطاب سے نوازا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube