Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم”مام” کے3سال پورے ہونےپرسجل علی کی جذباتی پوسٹ

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

اداکارہ سجل علی نے اپنی بالی ووڈ فلم “مام ” کی ریلیز کے 3 سال مکمل ہونے پرانسٹاپوسٹ میں اپنی جذباتی وابستگی بیان کی ہے۔ فلم میں آنجہانی بھارتی اداکاری سری دیوی نے سجل کی ماں کا کردارادا کیا تھا۔

سجل نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ پرلی گئی چند یادگار تصاویرشیئرکیں جن میں ان کے ہمراہ سری دیوی بھی موجود ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں سجل نے لکھا ” کچھ تجربات ایسے ہوتے ہیں کہ چاہے کتنا بھی وقت گزرجائے ، آپ انہیں نہیں بھول سکتے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ ایک اداکار کی زندگی آسان ہوتی ہے لیکن جب ہم کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو ہم پیچھے کیا کچھ چھوڑ آتے ہیں ، یہ کوئی نہیں سوچتا”۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم کسی کردار کیلئے اپنی زندگی کا ایک حصہ دیتے ہیں اور اس عرصے کے دوران اپنی زندگیوں کو وقفے میں ڈال دیتے ہیں۔ یہ بعض اوقات سب سے زیادہ مشکل چیز ہوتی ہے۔

اپنی بات کی مزید وضاحت کیلئے سجل نے لکھا ” میرے لیے “مام” صرف ایک فلم نہیں ، میری زندگی کا ایک حصہ تھا جسے میں کبھی نہیں بھولوں گی”۔

بالی ووڈ ڈائریٹرروی ادویار کی فلم ” مام” 7 جولائی 2020 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سجل کے علاوہ معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھی اہم کردارادا کیا تھا۔ دیگر کاسٹ میں سری دیوی، نوازالدین صدیقی اور اکشے کھنہ شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube