تصویر:انسٹاگرام
قرنطینہ کے دوران شوبزکی ہردلعزیز جوڑی سجل اوراحد کی صلاحیتیں خوب نکھرکرسامنے آرہی ہیں۔ آف بیٹ تصویر کے بعد اب احد نے فالوورز کیلئے ہوم ورک کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر احد نے کیپشن میں لکھا ” اپنا ہوم ورک کریں”۔ کاپی پینسل ہاتھ میں تھامے احد اس تصویر میں کون سا ہوم ورک کررہے ہیں یہ تووہی بتاسکتے ہیں لیکن ان کے فالوورز کی جانب سے خوب دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
کسی نے لکھا ” نہیں سر کاپی گھر بھول آئی” تو کسی کو لگتاہے کہ “آن لائن کلاسزمیں یہ کام نہیں آتا”
اس سے قبل سجل نے اپنے بنائے گئے اسیکچزکی تصویرشیئرکی تھی جبکہ احد نے چند اچھی کتابوں سے متعلق تجویز طلب کرنے کے علاوہ
ہاتھوں میں گٹار تھامے ہوئ تصویر کے کیپشن میں احد نے لکھا “آف بیٹ”۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پراحد نے لکھا تھا “میں ان کتابوں کے نام اپنی فہرست میں شامل کروں گاتا کہ میرا مطالعہ کرنا کبھی ختم نہ ہوسکے” ۔
دوسری جانب احد کی والدہ ثمرہ رضا میر نے بھی حال ہی میں انسٹافالوورز کو بتایا تھا کہ وہ جلد ہی اپنا گانا ریلیزکرنے والی ہیں۔
انسٹاپر ثمرہ رضامیر نے لکھا تھا “نہ جانے آپ میں سے کتنے لوگوں کو علم ہوگا کہ میں نے پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ تشکیل دیا تھا”۔