Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

تنقیدکرنے والوں کوصدف کنول اورشہروزکاسخت جواب

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

انسٹاگرام

اداکارشہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے اپنی شادی پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مئی کے اختتام پرزندگی کے نئے سفرکا آغازکرنے والی یہ جوڑی ان دنوں اے آروائی ڈیجیٹل کیلئے ایک ٹیلی فلم ” گھر کے نہ گھاٹ کے” کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

اسی حوالے سے انڈیپنڈنٹ اردوکودیے جانے والے انٹرویو میں دونوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی باتیں کیں۔ فلم نامعلوم افراد” کے آئٹم سونگ “کیف وسرور” کیلئے تنقید کا نشانہ بننے والی صدف کنول نے کہا کہ اب آئٹم نمبر نہیں کروں گی کیونکہ پہلے میں اکیلی تھی اور اب شادی کے بعد میرا بہت بڑا خاندان ہے اس لیے ہر چیز دیکھ کر چلنا ہوتا ہے۔

صدف کے مطابق شہروز سے کبھی اس بارے میں بات نہیں ہوئی کیونکہ وہ گانا ایک آرٹ تھا، ایک کام تھا جو میں نے کیا اور میں اسے مکمل طور پر اپناتی ہوں۔

اسی حوالے سے شہروز کا کہنا تھا کہ آئٹم نمبر فلم کی کہانی میں ضروری ہو تب ہی ہونا چاہیے۔ کیف وسرور ذاتی طور پر پسندیدہ گانا ہے۔یہ ہرروپ میں ڈھل جاتی ہیں، ہمارے گھرمیں فن کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور صدف کو بھی اسی نظر سے دیکھاجاتا ہے۔

سائرہ یوسف سے راہیں جداکرنے والے شہروز اور صدف پراس شادی کے حوالے سے بہت زیادہ تنقید کی گئی جس پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں شہروز نے کہا کہ “ہمارے بڑوں نے ہم سے کہا کہ وہ قافلہ کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچا جس نے رک رک کر ہر بھونکنے والے کتے کو پتھر مارا ہو”۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے صدف نے کہا کہ ہم نے اس نفرت کو انجوائے کیا اورہنسے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑا، میں توکہتی ہوں کہ تنقید کرو تا کہ میرے گناہ دھلیں۔ میرے پاس شوہراور اتنا اچھا خاندان ہے اس لیے ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جوڑی نےانٹرویو کے اختتام پرعوام کو کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط اور اپنا خیال رکھنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ
خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں، خوش رہیں اور سب کو خوش رکھیں کیونکہ زندگی نفرت کرنے کے لیے بہت چھوٹی ہے۔

صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا تھا۔

View this post on Instagram

Complete ♥️

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal) on May 31, 2020 at 6:21am PDT

شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔جس کے بعد 31مئی کو صدف اورشہروز نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube