Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد شہروز اور صدف کا پہلا انٹرویو

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والے اداکارشہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول جلد چھوٹی اسکرین پرایک ساتھ نظر آئیں گے۔

شادی کے بعد ایک یو ٹیوب چینل کو دیے گئے پہلے انٹرویو میں جوڑے نے اپنے آنے والے پراجیکٹ پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے لیے عید پر ایک ٹیلی فلم میں کام کررہے ہیں جس کا نام “گھر کے نہ گھاٹ کے” ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی پراجیکٹ کے لیے ہی انہوں نے مونچھیں بڑھارکھی ہیں اور صدف بھی سادہ لباس میں ہیں کیونکہ اس وقت ہم سیٹ پر موجود ہیں ۔

صدف کا کہنا تھا کہ وہ اتنی سادہ ہیں نہیں لیکن وہ فلم میں کردار کی وجہ سے سادہ دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار انتہائی دلچسپ ہے۔

ٹیلی فلم کی کہانی دوبہنوں اور ان کے شوہروں کے گرد گھومتی ہے،جاوید شیخ اس ٹیلی فلم میں صدف کے والد اور شہروز کے سسر کا کردار اداکررہے ہیں جو ایک امیر آدمی ہیں۔

ایک ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے صدف کا کہنا تھا کہ کیونکہ اب وہ شادی شدہ ہیں اس لیے بہت پرسکون اور خوبصورتی کے ساتھ وہ کام کررہے ہیں۔

اسی حوالے سے شہروز نے کہا کہ وہ تو بے حد لطف اندوز ہورہے ہیں، انہوں نے کہا صدف کے ساتھ ملکر کام کرنا ان کو بے حد پسند ہے اور وہ دوسری بار اکٹھے کام کررہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وہ اوسلو(ناروے) میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

انہوں نے فلم کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عید پر نشر ہوگی اور ایک فیملی سٹوری ہے۔ ہمارا مقصد یہ تھا کہ اگرہم ملکر کام کریں گے تو شاید کچھ منفرد کردکھائیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے کبھی مونچھوں کے ساتھ نہیں دیکھا ہے جبکہ صدف بھی ایک سپر ماڈل ہیں جو ایک کامیڈی کردار نبھارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس سے ایک نئی دلچسپ ٹیلی فلم سامنے آئے گی اور سیٹ پر موجود لوگ بھی اسے پسند کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube