Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

جنید جمشید کیلئے علی ظفرکاخراج عقیدت

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے پسندیدہ لیجنڈری جنید جمشید کو ان کا ایک خوبصورت گیت گا کر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ٹوئٹر پر” چلو تو سہو ” گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرنے والی علی ظفر نے کہا ” اگر آپ اداسی محسوس کررہے ہیں تو میرے پاس آپ کیلئے کچھ ہے”۔

علی ظفر نے گٹار کے سُروں پر یہ وائٹل سائنزکے مقبول ترین گانے ” چلو تو سہی کا آغاز ” کیا ہوااگرزندگی ذراروٹھ سی گئی ” کے بولوں سے کیا۔

گلوکار نے جنید جمشید ، وائٹل سائنز اور اس گیت کو ڈائریکٹ کرنے والے شعیب منصور کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔

یہ گانا وائٹل سائنز کے سال 1993 میں ریلیزکیے جانے والے البم “اعتبار” کا ہے جسے آج بھی بیحد پسند کیاجاتا ہے۔

گلوکاری ترک کرکے مذہب کی ترویج کرنے والے جنيد جمشيد 7دسمبر 2016 کو چترال سےاسلام آباد آتے ہوئے فضائی حادثے میں خالق حقيقی سے جا ملے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube