Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

ہرتیک روشن اور عالیہ بھٹ کو آسکرز2020کا دعوت نامہ موصول

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 12 months ago

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن ، عالیہ بھٹ اور ڈیزائنر نیتا للہ کو اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

آسکرز 2020 کی فہرست میں انڈسٹری کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد ، بشمول پروموشن سے لے کر لباس کے ڈیزائن تک مختلف افراد شامل ہیں، آسکر ز انتظامیہ نے گزشتہ روز نئے دعوت ناموں کا اعلان کیا۔

اداکار ہریتک روشن ، عالیہ بھٹ سمیت 819 افراد کے متنوع گروپ کا حصہ ہیں اکیڈمی نے کہا کہ 49 فیصد نئے دعوت نامے بین الاقوامی ہیں اور کچھ 68 ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جو لوگ اس دعوت نامے کو قبول کرتے ہیں انھیں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں ووٹنگ کے حق حاصل ہوں گے جو 25 اپریل 2021 کو ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ ‘آسکر’ ایوارڈ دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے کورونا کی وبا کے باعث ‘آسکر’ ایوارڈز کی تقریب کو 2 ماہ کے لئے موخر کر دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube