Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

گلوکار علی ظفر کا فنکاروں کی مدد کرنےکا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

معروف گلوکار علی ظفر نے کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ کرونا کی وباء کے باعث سینکڑوں فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز مشکلات کا شکار ہیں،تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔

ایسی صورت حال میں کراچی آرٹس کونسل فنکاروں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، کراچی آرٹس کونسل اور علی ظفر فاونڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ اس سلسلے میں کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ رابطے میں ہوں اور مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کی مدد کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فنکار کی عزت نفس مجروح کیے بغیر گھر بیٹھے ان کی مدد کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube