Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کینسرمیری زندگی کااختتام نہیں ہے،نادیہ جمیل

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

بریسٹ کینسرسے نبردآزما اداکارہ نادیہ جمیل نے اس یقین کااظہارکیا ہے کہ کینسر ان کی زندگی کااختتام نہیں ہے۔

نادیہ نے ٹوئٹر اپنے مداحوں کیلئے زندگی سے بھرپورخوبصورت تصاویرکا کولاج شیئرکرتے ہوئے ایک بارپھراپنی بیماری کے حوالے سے پرعزم پیغام دیا۔

انہوں نے لکھا ” کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے، ایک نہ ایک دن تمام زندگیوں نے ختم ہوجاناہے، یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے جو ہم اپنے سفر کے حوالے سے جانتے ہیں”۔

نادیہ کے مطابق “زندگی میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے کیسے نمٹنا ہے، یہ ایک دلچسپ یاددہانی ہے”۔

اپنی بیماری کو چیلنج کے طور پرلینے والی اداکارہ نے مزید لکھا ” میں نے صبرسیکھا اور اور وہ خوف دریافت کیے جن کے خلاف فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

نادیہ جمیل مارچ میں کینسرکی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، وہ سوشل میڈیاپرفالوورزکو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube