Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سچی محبت طاقتوراورخوبصورت جذبہ ہے، ہارون

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: انسٹاگرام

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے والے گلوکارہارون نے مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ نے اپنی دلہن کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “میں شادی شدہ ہوں”۔

ہارون نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب گزشتہ شام (29 جون) کو اسلام آباد میں ہوئی جس میں صرف فیملی ہی شریک تھی۔

ہارون کی شادی ہنزہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی فروا سے ہوئی ہے۔

اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے گلوکار نے لکھا ” ایک حیرت انگیز انسان سے شادی کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ سچی محبت  طاقتوراورخوبصورت جذبہ ہے اور میں نے اس کے لئے پوری زندگی انتظارکیا ہے”۔

اس خبر کو مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کرنےوالے گلوکار نے سب کا شکریہ اداکیا ۔

ہارون رشید برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار،میوزک پروڈیوسر،کمپوزر،ڈائریکٹراور سوشل ورکرہیں۔ ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پوپ بینڈ “آواز” کے رکن تھے جس دوران ان کے البمز کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ وہ ویمبلے ارینا جیسے بڑے مقامات پر اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube