Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شہروزاورصدف کنول کوچھوٹی اسکرین پردیکھنےکیلئےتیاررہیں

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والے اداکارشہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول جلد چھوٹی اسکرین پرایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دونوں کی سیٹ پرکھینچی گئی تصاویرسوشل میڈیاپروائرل ہیں جبکہ انسٹااسٹوریز پرصدف اورشہروز نےبھی تصاویر شیئر کی ہیں تاہم دونوں نے یہ نہیں بتایا کہ شادی کے بعد ان کا ایک ساتھ کیا جانے والا یہ پہلاپروجیکٹ کون سا ہے۔

اینٹرٹنمنٹ سائٹ سیلیب ڈھابہ کے انسٹاپیج پردی گئی تفصیلات کے مطابق یہ دونوں ٹیلی فلم ” گھرکےنہ گھاٹ کے” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ٹی این آئی پروڈکشن کے تحت بنائی جانے والی اس ٹیلی فلم کوفیصل شیرازی نے تحریر کیا ہے۔ صدف اور شہروز کے علاوہ کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا تھا۔

View this post on Instagram

Complete ♥️

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal) on May 31, 2020 at 6:21am PDT

شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔جس کے بعد 31مئی کو صدف اورشہروز نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

 شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube