کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران نئی زندگی کاآغاز کرنے والوں میں گلوکار ہارون رشید کانام بھی شامل ہے۔
گلوکارکے نکاح کی تقریب قریبی دوستوں اور فیملی کی موجودگی ہوئی، جہاں سب نے ہارون اور ان کی اہلیہ فروا کو نئے سفر کیلئے نیک خواہشات سے نوازا۔
ایک دوسرے کے ہم رنگ سفید لباس میں دلہا دلہن دونوں ہی خوب جچ رہے تھے۔
ہارون رشید برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار،میوزک پروڈیوسر،کمپوزر،ڈائریکٹراور سوشل ورکرہیں۔ ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پوپ بینڈ “آواز” کے رکن تھے جس دوران ان کے البمز کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ وہ ویمبلے ارینا جیسے بڑے مقامات پر اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں۔