ملک میں بڑھتی مہنگائی اورمخلتف مسائل کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مخلتف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرناپڑرہا ہے ، ایسے میں ماڈل اور ٹی وی میزبان عفت عمرکچھ مخلتف خیالات کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔
عفت عمرنے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اور مریم نوازشریف کو ٹیگ کرتے ہوئے مل کر مشترکہ طور پرحکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ دے ڈالا۔
Tweet
I think it’s time @ppp and @pmln join forces and take back govt. Ppp can make the policy and pml n implement it…take your Forte’s and work together people…@MaryamNSharif @BBhuttoZardari
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) June 29, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت نے لکھا ” میرے خیال سے اب وہ وقت ہے کہ پی پی پی اور پی ایم ایل این فورسز کو جوائن کرتے ہوئے مل کرپھر سے حکومت واپس لے لیں۔ پیپلز پارٹی پالیسی ترتیب دے اور مسلم لیگ ن ان پر عملدرآمد یقینی بنائے “۔
عفت نے مریم اور بلاول کیلئے یہ بھی لکھا کہ آپ لوگ اپنے ماہر افراد کو لے کر ایک ساتھ کام شروع کردیں۔
عفت نے یہ مشورہ کتنی سنجیدگی سے دیا یہ تووہی بہترجانتی ہیں۔
اس سے قبل اداکارفہد مصطفیٰ بھی وزیراعظم عمران خان سے سوال کرچکے ہیں کہ کیا میراآپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟۔
@ImranKhanPTI Sir i know running a country is not an easy Job but what happened to (Yeh Koi Rocket Science Nahi) you kept telling us that when you were in the opposition. Plz tell me if i made the right decision voting you ?
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) June 26, 2020
ٹوئٹرپراداکار نے لکھا تھا ” سر میں جانتا ہوں ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں لیکن آپ کی اس بات ” یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ” کا کیا ہوا؟ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے۔