Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سجادعلی سےمنفرد اندازمیں”تیری یاد ستاندی”سنیے

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 week ago

پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنا معروف گانا “تیری یاد ستاوے ” ذرا منفرد انداز میں گاتے ہوئے شیئر کیا ہے۔

سجاد علی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے گارہے ہیں جبکہ ساتھ بیٹھے ان کے بیٹے خوبی علی گٹار بجا رہے ہیں۔

سال 2002 میں البم “تیرا جادو چل گیا” کے اس گانے کو سجاد علی کے مداحوں سمیت شائقین موسیقی آج بھی نہیں بھولے۔ گٹار کے ساتھ نئے انداز میں گانے پر سجاد علی کے مداح خوب تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

چوبیس اگست 1966 کو اس دنیا میں آنکھیں کھولنے والے 52 سالہ سجاد علی نے گائیکی کا آغاز انتہائی کم عمری میں کیا تھا ۔

گزشتہ سال سجاد علی نے ٹوئٹر پر ’’5 دہائیوں کا سفر‘‘ کے نام سے ایک یوٹیوب لنک شئیرکیا تھا جس میں گلوکار کے پرستاروں کیلئے ان کے مقبول ترین گیت ایک لڑی میں پروئے گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube