Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عاصم اظہرکے نئے گانے “تم تم ” کاٹریلرجاری

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 4 days ago

تصویر: ٹوئٹر

معروف گلوکارعاصم اظہر نے فالوورز کیلئے اپنے نئے گانے “تم تم ” کا ٹریلر جاری کردیا۔

ٹوئٹراورانسٹاپرجاری کیے جانےوالے اس ٹریلرمیں گانے کے بول تو شامل نہیں البتہ میوزک اورویڈیو سے تھیم واضح ہورہی ہے۔

گانے کا ٹریلر 48 سیکنڈز پرمشتمل ہے جس میں لواسٹوری اور سسپنس کے عناصرواضح ہیں۔ ویڈیو کے آغازمیں ایک مقولہ درج ہے ” اگر محبت پر پیسے کوترجیح دوگے تو ہمیشہ غریب ہی رہو گے”۔

گانے کی ویڈیو میں معروف ٹِک ٹاکراریقہ حق ، ہانیہ عامر اور اسد صدیقی بھی شامل ہیں۔

عاصم اظہرکا نیا گانا 2 جولائی کو ریلیزکیا جائے گا۔

اس سے قبل عیدالفطرکے موقع انہوں نے بالی ووڈ “ملنگ” میں شامل کیا جانے والا اپنا گانا “ہمراہ ” ریلیز کیا تھا۔

مئی کے آغازمیں عاصم اظہر کا گانا ’’جو تو نہ ملا ‘‘ یوٹیوب پر100 ملین کلب میں شامل ہوچکا ہے۔یہ عاصم کا دوسرا گانا ہے جسے یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گایا جانے والا گانا “تیراوہ پیار ” بھی 100 ملین کلب میں شامل ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube