Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سوشانت سنگھ کاگھر میموریل میں تبدیل کیا جائیگا،اہلخانہ

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 6 days ago

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے اہلِ خانہ کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کے گھر کو میموریل میں تبدیل کیا جائے گا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کے نام سے ایک فاؤنڈیشن کا قیام کریں گے جو جدوجہد کر رہے نوجوانوں کی مدد کرے گا جبکہ سوشانت سنگھ راجپوت کا پٹنہ میں واقع گھر میموریل میں تبدیل کیا جائے گا، سوشانت کے جانے پر اہل خانہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا ان کی محبت اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الوداع سوشانت۔ آپ کے لئے سوشانت سنگھ راجپوت تھا وہ ہمارے لئے ہمارا پیارا گلشن تھا، کھلا دل، باتونی اور تیز دماغ کا تھا۔ ہر چیز میں تجسس رکھتا تھا۔ ہر بات پر پرجوش رہتا تھا۔ بڑے بڑے خواب دیکھنا اور انہیں سچ کر دکھانے کا شوق تھا۔ وہ کنبہ کا وقار تھا۔ اس کے پاس ہمیشہ ایک دوربین رہتی تھی۔ شنی گرہ کے چھلوں کو دیکھنے کا اسے خاص شوق تھا۔ ہمیں اسے بھولنے میں ایک عرصہ لگے گا، اس کی ہنسی اب کبھی ہمارے کانوں میں نہیں گونجے گی۔ وہ کنبہ میں کبھی نہ پُر ہونے والا خلا چھوڑ گئے ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتا تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کی یادوں کو تازہ رکھنے کے لئے ایک فاؤنڈیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کی یادوں اور لگیسی کو احترام دینے کے لئے کنبہ سوشانت سنگھ راجپوت فاؤنڈیش بنا رہا ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے تحت فلم، سائنس اور کھیل سے منسلک صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سوشانت کے پٹنہ واقع راجیو نگر کی رہائش گاہ کو میموریل میں تبدیل کیا جائے گا۔

ان کے گھر میں ان سے منسلک چیزوں کو رکھا جائے گا،خاص طورپر ان کی ہزاروں کتابیں، دوربین، فلائٹ سمیولیٹ، گٹار، فرنیچر تمام چیزوں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ان کے مداح ان سے جڑے رہیں۔ سوشانت کے انسٹاگرام پیج کو کروڑوں مداح فالو کرتے ہیں۔ ہم اسے لگیسی اکاونٹ کی طرح چلائے رکھنا چاہتے ہیں جس سے سوشانت کا ان کے مداحوں سے رشتہ بنا رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube