Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فہدمصطفیٰ کی سالگرہ پرشوبزساتھیوں کے دلچسپ پیغامات

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اداکاراورٹی وی میزبان فہدمصطفیٰ نے جمعہ 26 جون کو عمر کی ایک اور بہاردیکھ لی جس پر شوبزکے ساتھیوں نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچائیں۔

فلم “قائداعظم زندہ باد” میں فہد کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ” سالگرہ مبارک، تمہارے ساتھ تفریح کرنا، ہنسنا، اداکاری کرناہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے”۔

ماہرہ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی کمی محسوس کررہے ہیں۔ اداکار نے پیار کیلئے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

شوبز سیلیبرٹیز میں سے فہد کے ساتھی اداکاروں اور دوستوں ہمایوں سعید، مہوش حیات ، ماورہ حسین سمیت بہت سے دیگرنے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

چھبیس جون سال 1983 میں پیدا ہونے والے فہد مصطفیٰ کی یہ سینتسویں سالگرہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube