Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

صباقمرکی نئی ویڈیوسشانت سنگھ،انعم تنولی اورروشان فرخ کے نام

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی یو ٹیوب ویڈیو ” کب سمجھو گے؟” ذہنی مسائل کے شکارافراد کے نام کی ہے جو مایوس ہو کراپنے ہی ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کربیٹھتے ہیں۔

اداکارہ کے یو ٹیوب چینل کی یہ چوتھی قسط ہے جو دیگر3 کی طرح انفرادیت لیے ہوئے ہے، انہوں نے یہ وڈیو خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت، پاکستانی ماڈل انعم تنولی اور لاہورکی نجی یونیورسٹی کی طالبہ روشان فرخ کے نام کی ہے۔ان تینوں افراد نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کی تھی۔

اداکارہ نے ویڈیو کےذریعے یہ بات سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ کسی بھی انسان کو انتہائی مایوسی میں دھکیلنے والے وہ کون سےعوامل ہوتے ہیں جو اسے وہاں تک پہنچادیتے ہیں کہ وہ اپنے ہی ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کرلیتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں صبا کا کہنا ہے “کب ہم انسان کو انسان سمجھیں گے، کیوں ہم کسی کی صورت پربات کرتے ہیں اور جب صورت میں کوئی عیب نہ ہو تو سیرت کوٹارگٹ کرتے ہیں، دوسروں کو کم تر اورکم ظرف سمجھتے ہیں “۔

صبا نے واضح کیا کہ ڈپریشن کا شکار افراد بھلے سے ٹھیک لگ رہے ہوں لیکن اندرونی طور پر وہ جس ذہنی اذیت وکرب کا شکار ہوتے ہیں، اسے ان کے علاوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ ایک جملہ، ایک فقرہ ، ایک ٹرول کسی کی زندگی تباہ کرسکتا ہے۔ دوسروں کی ذاتی زندگی میں کیوں گھتے ہیں انہیں اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور جو دل میں آئے بنا سوچے سمجھے جملے کستے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ باقی بیماریاں سمجھ آتی ہیں لیکن ڈپریشن کیوں نہیں، ایسے افراد کو سائیکو ، ملنگ اور پتہ نہیں کیا کیا کہتے ہیں۔ بچپن سے پڑھتے آئے ہیں کسی کو کمتر نہ سمجھو لیکن عمل نہیں کرتے،یہاں نفرت کی شروعات ہمارے اپنے گھروں سے ہوتی ہے۔ والدین بچوں کو پیاردیں اور انہیں محبت کرناسکھائیں۔

ویڈیو کے آخر میں صبا نے ڈپریشن کا شکار افراد اور ذہنی صحت سے جڑے مسائل کو سنجیدگی سے لینے پرزوردیا۔

چھ منٹ 38 سیکنڈز پرمشتمل اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube