Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اس بات کا کیاہوا؟اداکارفہدمصطفیٰ کاوزیراعظم سےسوال

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

اداکارفہد مصطفیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کیا میراآپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی اورمخلتف مسائل کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مخلتف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ایسے میں فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے تحفظات کااظہارکیا ہے۔

ٹوئٹرپراداکار نے لکھا ” سر میں جانتا ہوں ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں لیکن آپ کی اس بات ” یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ” کا کیا ہوا؟ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے۔

فہد نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے لکھا ” برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟ “۔

اس ٹویٹ پرملے جلے تبصرے دیکھنے میں آئے، کئی صارفین نے فہد مصطفیٰ کے موقف کی تائید کی تو بیشتر نے عمران خان کی حمایت کرتےہوئے ان کا دفاع کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube