Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ علی ظفرکی تصویروائرل

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

 خودکشی کرنے والے بھارتی گلوکار سشانت سنگھ کی یاد میں سوشل میڈیا پر مخلتف پوسٹس کی جارہی ہیں، ایسے میں گلوکار واداکار علی ظفر نے بھی اپنے ساتھ سشانت کی اک تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاپوسٹ میں علی ظفرنے لکھا ” یہ تصویر شیئرکرنے کیلئے شکریہ شبینہ، مجھے یہ رات اچھی طرح یاد ہے۔ میری اس انڈسٹری میں جتنے لوگوں سے ملاقات ہوئی، سشانت سب سے گرمجوش اور اچھے انسانوں میں سے ایک تھا”۔

گلوکارنے سشانت کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا “وہ زندگی سے بھرپور اور ہمشہ مسکرانے والا انسان تھا۔ ابھی تک اس کے جانے کے غم سے باہر نہیں نکل سکا”۔

اس تصویر میں علی ظفر اور سشانت سنگھ کے علاوہ ان کی قریبی دوست روہنی، فلم پروڈیوسر شبینہ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

خودکشی کے بعد سے انڈسٹری میں اقربا پروری اور کئی اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔ ریاست بہار کی ایک عدالت میں سدھیر کمار اوجھا نامی ایڈووکیٹ کی جانب سے اداکار سلمان خان،فلمساز کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتاکپور،ادیتیا چوپڑا، ساجد نڈیاوالا، بھوشن کمار، اورڈائریکٹردنیش کے خلاف کیس بھی دائرکیا گیا ہے۔

مذکورہ شخصیات پرالزام عائدکیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک سازش کے تحت سشانت کو خودکشی جیسے انتہائی اقدام پرمجبور کیا، یہ اس کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے، اسے 7 فلموں سے نکالا بھی گیا اوران کی وجہ سے اسے فنکشنز میں بھی نہیں بلایا جاتا تھا۔ سشانت کو انتہائی اقدام پرمجبور کیا گیا ، یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube