تصویر: سماء ڈیجیٹل
اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ فلم کی ہیروئن کیسی دکھتی ہے یہ کوئی میرا جی سے سیکھے ۔ انسٹا پوسٹ میں یاسر نے میرا کی خوب تعریفیں کیں۔
فلم “پرے ہٹ لو” کے گانے “اک پل بیہہ جانا ” کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر نے کیپشن میں لکھا “اک پل بیٹھ جانے کا بول کرمیراجی نے ایک گھنٹہ بٹھالیا” ۔
فلم “پرے ہٹ لو” کے اس گانے میں میرا جی کی پرفارمنس کمال ہے۔ نگاہ جی کی کوریو گرافی اور عاصم رضا کی ڈائریکشن کا بھی کمال ہے اور حدیقہ کیانی اوراذان سمیع خان کی مہارت بھی ہے مگر میرا جی کی اسکرین پرموجودگی کا جواب نہیں”۔
یاسرنے میراکی مزید تعریف کرتے ہوئے لکھا ” ایک فلم کی ہیروئن کیسی دکھتی ہےاور کیسے کیمرہ کو دیکھتی ہے، یہ کوئی میرا جی سے سیکھے۔ انہوں نے ہاجمولا کھاتے ہوئے اس فلم میں باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میں ایک بار پھر آپ کے پیار میں مبتلاہوچکاہوں، جیو میرا جی۔۔ آپ ایک ہی ہیں “۔
گانے میں میرا کے ہمراہ شہریار منور،احمد بٹ اور زارا نور عباس بھی پرفارم کررہے ہیں۔
عاصم رضا کی ڈائریکشن میں بنائی گئی یہ فلم گزشتہ سال عید الضحیٰ کے موقع پرریلیز کی گئی تھی۔ اس گانے کو حدیقہ کیانی اور بھارتی گلوکارہ ہرش دیپ کورنے گایا ہے جبکہ کمپوزیشن اذان سمیع خان کی ہے۔