Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی کی سالگرہ پرنیمل کی خصوصی تعریف

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

حمزہ کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں انہین سوشل میڈیا پر نیک خواہشات اور مبارکباد بھیجی گئی کہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کے ساتھ ہیپی برتھ ڈے حمزہ علی عباسی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مداحوں کا شکریہ ادا کرنے والے حمزہ نے ٹویٹ میں لکھا ” اس کیلئے بہت شکریہ اور ہرایک کا شکریہ جنہوں نے مجھے بہت اچھی دعاؤں کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔ میں اللہ تعالی کے رحم اور اس کی دی گئی نعمتوں کیلئے انتہائی شکرگزار ہوں “۔

حمزہ کی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ نیمل خاور خان نے انسٹاگرام پرایک خوبصورت تصویرشیئرکرتے ہوئے حمزہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دل سونے جیسا ہے۔

نیمل نےکیپشن میں لکھا ” میری دنیا کو ہرروز روشن کرنے کیلئے شکریہ، سالگرہ مبارک ہو مائی لو”۔

حمزہ نے نییمل کی پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا “ہائے اللہ” ۔ اس جوڑی کی شادی گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی جس سے قبل نیمل نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ حمزہ علی عباسی بھی اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جو بھی پروجیکٹ کرو گا وہ مذہب کی ترویج کیلئے ہوگا۔ حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا کے ذریعے مخلتف معاملات کو اجگر کرتے رہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube