Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عرب ممالک کی 44 فلمیں نیٹ فلکس پر ریلیز کے لیے تیار

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 3 months ago

دنیا میں صف اول کی انٹرٹینمنٹ سروس نیٹ فلکس یوسف شاہین، یُوسری نصراللہ، ندین لباکی، مصطفیٰ عکاد، این میری اور لیلیٰ مراکی سمیت دیگر عرب ڈائریکٹرز کی 44 فلموں کی ایک نئی فہرست جاری کر رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ان میں سے کئی ایسی سعودی فلمیں ہیں جو پہلی مرتبہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہیں جیسا کہ نئی ریلیز ہونے والی سعودی تھرلر اور ڈرامہ سیریز ’وسپرز‘، ایوارڈ حاصل کرنے والی مختصر فلم ’سکس ونڈوز ان دی ڈیزرٹ‘ اور سعودی عرب کی پہلی اینی میشن مووی ’مسامیر‘ شامل ہیں۔

اس نئی فہرست میں موجود، شاہکار سنیمائی فلموں کے ذریعے عرب کی تفریحی دنیا کے ابھرتے ہوئے سٹارز کو صلاحیتیں دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر سکیں۔

اب نیٹ فلکس کے صارفین کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ عرب دنیا کے فلمی ورثے پر بنی ہوئی فلموں کو دوبارہ دیکھ سکیں۔

ان فلموں کی کہانیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات، کویت، مصر، لبنان، تیونس، مراکش، شام، الجیریا اور سوڈان سے ہے۔

نیٹ فلکس کے ڈائریکٹر کونٹینٹ نوہا الطیب کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر سے مزید لوگ ان عظیم کہانیوں کو دیکھیں اور ان کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کی نمائندگی سکرین پر دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑے فخر سے عرب دنیا اور دنیا کے دیگر علاقوں کے نیٹ فلکس صارفین کو پرانی اور موجودہ دور کی فلمیں دیکھنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
ان میں سے کئی فلمیں پہلے ہی نیٹ فلکس پر موجود ہیں جبکہ اکثر فلموں کی دستیابی 18 جون سے شروع ہو گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube