Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

خودکشی یاقتل؟سشانت سنگھ کی زندگی پرفلم بنانے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 4 months ago

حال ہی میں خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانست سنگھ کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس کا عنوان ہی ظاہرکررہا ہے کہ کیرئیر کے علاوہ اداکار کی خودکشی کے ہیچھے چھپے محرکات کو بھی کھوجاجائے گا۔

فلم کا نام “سوسائیڈ اورمرڈر؟ آ سٹار واز لوسٹ” (خودکشی کا قتل ؟ ایک ستارہ کھوگیا)  رکھا گیا ہے۔ فلم پرسرمایہ وجے شیکھرگپتا لگارہے ہیں جو اسے شامک مولک کی مدد سے بنائیں گے۔

انڈین ایکسپرس کے ساتھ بات کرتے وجے گپتا نے کہا کہ سشانت کی خودکشی ہم سب کیلئے صدمے کا باعث بنی، لیکن یہ نئی بات نہیں ہے۔ اپنے خوابوں کے تعاقب میں انڈسٹری میں آنے والے بہت سے اداکاروں کو کام نہیں ملتا ہے ، بہت سے لوگ یہ راستہ اختیار کرتے ہیں اور کچھ ساری زندگی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔

فلم کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ” اس لیے، ہم چھوٹے شہروں سے آنے والے اداکاروں کا قصہ سنانا چاہتے تھے کہ جن کا کوئی گاڈ فادرنہیں ہوتا وہ کیسےجدوجہد ٓکرتے ہیں”۔

وجے نے واضح کیا کہ فلم سشانت کی بائیوپک نہیں بلکہ ان کی زندگی اور کام سے متاثر ہے۔ ہم اسکرپٹ تحریرکررہے ہیں جو کہ سشانت کی زندگی سے متعلق تحقیق پرمبنی ہوگا۔ فلم میں بہت سارے دوسرے اداکاروں پربھی بات ہوگی جنہیں انڈسٹری میں باہرکاسمجھا جاتا ہے۔ فلم میں اسٹار کاسٹ نہیں ہوگی بلکہ ہم ابھرتے ہوئے ستاروں کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند ماہ میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوجانا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

خودکشی کے بعد سے انڈسٹری میں اقربا پروری اور کئی اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔ ریاست بہار کی ایک عدالت میں سدھیر کمار اوجھا نامی ایڈووکیٹ کی جانب سے اداکار سلمان خان،فلمساز کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتاکپور،ادیتیا چوپڑا، ساجد نڈیاوالا، بھوشن کمار، اورڈائریکٹردنیش کے خلاف کیس بھی دائرکیا گیا ہے۔

مذکورہ شخصیات پرالزام عائدکیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک سازش کے تحت سشانت کو خودکشی جیسے انتہائی اقدام پرمجبور کیا، یہ اس کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے، اسے 7 فلموں سے نکالا بھی گیا اوران کی وجہ سے اسے فنکشنز میں بھی نہیں بلایا جاتا تھا۔ سشانت کو انتہائی اقدام پرمجبور کیا گیا ، یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube