Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

طارق انکل کہتے تھےتم شوبزمیں نہیں رہ سکتیں،رابی پیرزادہ

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago

شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کی راہ پرچلنے والی رابی پیرزادہ نے ہمہ جہت شخصت طارق عزیز کے انتقال پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں لگتا تھا میں شوبز میں نہیں رہ سکتی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپررابی نے بتایا کہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن والا گھر چھوڑنے کے بعد سے ان کی طارق عزیز سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

رابی نےشوبز چھوڑنے کے بعد کبھی طارق عزیز کااحوال نہ پوچھنے پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے لکھا ” کاش میں طارق انکل کی بیماری میں ان کا حال پوچھنے چلی جاتی۔ اللہ کب کسی کو لے جائے ہمیں پتہ نہیں چلتا۔ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں “۔

رابی نے مرحوم کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کا بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ” طارق انکل نے مجھے اپنی زندگی کی بہت سی باتیں بتائیں، لاہور آنا سڑکوں پر سونااور ریڈیو سے ٹی وی تک کا سفر۔ وہ مجھے اکثر کہتے تھے تم شوبز میں نہیں رہ سکتی۔ شاید وہ ٹھیک تھے”۔

ایک اور ٹویٹ میں رابی نے طارق عزیز کو طویل خدمات کے صلے میں صرف حسن کارکردگی ایوارڈ دیے جانے پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے لکھا ” کبھی سمجھ نہیں آیا کہ تمغہ امتیاز کامعیار کیا ہے”۔

ریڈیو، ٹیلی ویژن ، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کا معروف نام اور پاکستان میں طویل ترین مقبول گیم شو “نیلام گھر” کاآغاز کرنے والے طارق عزیز گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔

اٹھائیس اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز کی عمر 84 سال تھی۔ وہ شوگر کے مرض ميں مبتلا تھے ، طبيعت خراب ہونے پراہل خانہ اسپتال منتقل کررہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube