Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کی خودکشی:سلمان خان،کرن جوہرسمیت 8افرادکیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تصویر:ٹوئٹر

 بھارتی اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے انڈسٹری میں اقربا پروری اور کئی اداکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں، ایسے میں سلمان خان ، کرن جوہر سمیت 8 معروف شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست بہار کی ایک عدالت میں سدھیر کمار اوجھا نامی ایڈووکیٹ کی جانب سے اداکار سلمان خان،فلمساز کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتاکپور،ادیتیا چوپڑا، ساجد نڈیاوالا، بھوشن کمار، اورڈائریکٹردنیش کے خلاف کیس دائرکیا گیا ہے۔

مذکورہ شخصیات پرالزام عائدکیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک سازش کے تحت سشانت کو خودکشی جیسے انتہائی اقدام پرمجبور کیا، یہ اس کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے، اسے 7 فلموں سے نکالا بھی گیا اوران کی وجہ سے اسے فنکشنز میں بھی نہیں بلایا جاتا تھا۔ سشانت کو انتہائی اقدام پرمجبور کیا گیا ، یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔

مقدمہ انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 3 جولائی کو مقررکی گئی ہے۔

اس خبر پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے پروڈیوسرایکتا کپور نے انسٹاپوسٹ میں لکھا “ایسے سازشی خیالات پر پریشان ہوں جن میں کوئی سچائی نہیں، ایسی خبریں کیسے پھیلائی جاسکتی ہیں”۔

View this post on Instagram

Thanku for the case for not casting sushi….when Actually I LAUNCHED HIM. I’m beyond upset at how convoluted theories can b! Pls@let family n frns mourn in peace! Truth shall@prevail. CANNOT BELIEVE THIS!!!!! credit: @jagranenglishnews… A police case has been filed against eight people including Bollywood directors @karanjohar, Sanjay Leela Bhansali and @ektarkapoor along with actor @beingsalmankhan in connection with the death of actor Sushant Singh Rajput, news agency ANI reported on Wednesday . “In the complaint, I have alleged that Sushant Singh Rajput was removed from around seven films and some of his films were not released. Such a situation was created which forced him to take the extreme step,” Advocate Sudhir Kumar Ojha was quoted as saying . . . #sushantsinghrajput #sushantsinghrajputdeath #sushantsinghrajpurrip #jagranenglish #instawithjagranenglish #ripsushantsinghrajputsir💔🙏 #ripsushant #ripsushantsinghrajput🙏 #ripsushantsinghrajput💔 #ripsushantsinghrajput🙏🙏 #ripsushantsinghrajput #sushantnomore #salmankhan #salmankhanfans #salmankhanswag #salmankhanmerijaan #salmankhanfilms #salman #salmankhanfanclub #salmankhanfc #karanjohar #karanjoharfilm #karanjoharupdates #karanjoharfan

A post shared by Ekta Ravi Kapoor (@official_ektakapoor) on Jun 17, 2020 at 8:37am PDT

پرودیوسرنے کہا کہ اس مقدمے پرشکریہ حالانکہ سشانت کو میں نے ہی متعارف کروایاتھا۔ سچ سامنے آجائے گا”۔

سال 2008 میں ٹی وی سے اپنے کیرئیرکاآغازکرنے والے سشانت کا پہلا ڈرامہ “کس دیش میں ہے میرا دل” تھا جس کے بعد سشانت نے “پوتررشتہ” سے بیحد مقبولیت حاصل کی، یہ دونوں ڈرامے کی ایکتا کپور کی پروڈکشن میں ہی بنائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

دوسری جانب اداکار سیف علی خان نے ان افراد کے حوالے سے مایوسی کااظہار کیا ہے جن کے بارے میں انہیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا اچھا دکھنے کیلئے سشانت کیلئے فکرمندی ظاہرکررہے ہیں۔

اداکار نے اس بات پربھی ناراضگی کااظہار کیا کہ اس لمحے کوآپس کی دشمنیوں کیلئے استعمال کیاجارہاہے۔ شورمچانا بندکریں اور سشانت کو کچھ وقار بخشیں۔

سیف کا کہنا ہے کہ”بہت سارے لوگ ہیں جنہوں نے تبصرے کرنے میں بہت جلدی دکھائی۔ اور مجھے لگتا ہے کہ لوگ اس سانحے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ چاہے یہ ہمدردی کا مظاہرہ ہو، دلچسپی ظاہر کرنا ہے یا کوئی سیاسی اقدام ہو ۔ بہت سارے لوگ سوشل میڈیا پر فضول باتیں کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ واقعی یہ شرمناک ہے”۔

سشانت نے سیف کی بیٹی سوہاعلی خان کے ساتھ فلم “کیدرناتھ” میں کام کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube