Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

شوبز شخصیات کا طارق عزیز کو خراج عقیدت

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پروگرام نیلام گھر سے شہرت پانے والے معروف میزبان طارق عزیز پچاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

طارق عزیز کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور گلوکاروں نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے طارق عزیز کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز کی پاکستان کیلئے کی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، طارق عزیز نے طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کی جس کے ہم سب مقروض ہیں، طارق عزیز کی وفات کے ساتھ ہی فن کی دنیا کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا ہے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ طارق عزیز کے پروگرام نیلام گھر کے شہرت کی کوئی بھی پیمائش نہیں کرسکتا، پاکستانی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں اتنا تعاون کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔

معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری قوم اپنے ہیروز کو بہت جلد بھول جاتی ہے لیکن طارق عزیز کی شخصیت کبھی نہیں بھلائی جائے گی، طارق عزیز نے ناصرف ہمیں گفٹس بلکہ بہت سی یادیں بھی دی ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے لکھا کہ وہ طارق عزیز کی وفات کی خبر سننے کے بعد شدید دل شکستہ ہیں۔

اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے بچپن کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے طارق عزیز آج دنیا سے رخصت ہوگئے، اللہ آپ کو دائمی سکون عطا کرے۔

معروف میزبان و اداکار واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اداکار علی رحمان ،فہد مصطفیٰ ، راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی طارق عزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube