Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

طارق عزیز کی زندگی اور کیریئر پر ایک نظر

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago

نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز آج انتقال کر گئے

ریڈیو، ٹیلی ویژن ، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کا معروف نام اور پاکستان میں گیم شو “نیلام گھر” کاآغاز کرنے والے طارق عزیز انتقال کرگئے۔

انیس سو اڑتیس کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز کا خاندان آزادی کے بعد پاکستان ہجرت کر آیا ساہیوال میں سکونت اختیار کی، پہلی بار ان کی آواز ریڈیو پاکستان لاہور سے ہوا کے دوش پر لہرائی ۔

مرحوم پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی نیوز کاسٹرز ميں سے تھے، ان کا پروگرام نيلام گھر چار دہائيوں تک چلتا رہا ۔

پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزازحاصل کرنے والے طارق عزیز نے شاعری اور اداکاری کے ساتھ ساتھ سياست کے ميدان ميں بھی طبع آزمائی کی اور انيس سو ستانوے سے انيس سو ننانوے تک رکن قومی اسمبلی رہے ۔

طارق عزيز نے جن فلموں ميں کام کيا ان ميں انسانیت، ہار گیا انسان، سالگرہ ، قسم اس وقت کی ، اور چراغ کہاں روشنی کہاں شامل ہيں۔

مرحوم ان دنوں اپنی کتاب " فٹ پاتھ سے پارلیمنٹ تک" لکھنے میں مصروف تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube