Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکار واسع چوہدری نے کرونا وائرس سے نجات پالی

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکار و میزبان واسع چوہدری کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر واسع چوہدری نے مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللّہ میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، میں آپ سب کی دُعاؤں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شُکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو واسع چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

واسع چوہدری کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر نامور فنکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں روبینہ اشرف، نوید رضا، ندا یاسر، یاسر نواز ، ابرارالحق اور شفاعت علی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube