Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

کوئی اُمید نظر نہیں آرہی، طارق عزيز کا آخری پيغام

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 1 year ago

 

معروف کمپئير طارق عزيز سوشل ميڈيا پرلکھے گئے اپنے آخری پيغام ميں زندگی کی طرف سے مايوس نظر آئے۔

طارق عزيز نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹ ميں لکھا تھا کہ يوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے رواں دواں زندگی رُک گئی ہے، کئی دنوں سے بستر پر لیٹے لیٹے سوچ رہا ہوں کہ آزادانہ نقل و حرکت بھی مالک کی کتنی بڑی نعمت تھی، نجانے پرانا وقت کب لوٹ کے آتا ہے، ابھی تو کوئی امید نظر نہیں آرہی۔

طارق عزیز کی آج صبح طبيعت خراب ہونے پراہل خانہ انہیں اسپتال منتقل کررہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے آغاز کے بْعد سب سے پہلا میل اناؤنسر ہونے کا اعزاز طارق عزیز کے حصے میں ہی آیا، انہیں پی ٹی وی کے افتتاح کے موقع پر تعارفی اعلان کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube