Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سشانت کی ثانیہ مرزاکےساتھ ٹینس کھیلنےکی خواہش ادھوری رہ گئی

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

دوروزقبل خودکشی کرنے والے بالی ووڈاداکار سشانت سنگھ نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سشانت کی اس خواہش سے متعلق ٹوئٹر پربتاتے ہوئے گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں ثانیہ نے لکھا “سشانت، تم نے کہاتھا ہم ایک دن ساتھ ٹینس کھیلیں گے ۔ تم زندگی اور قہقہوں سے بھرپور تھے۔ جہاں بھی جاتے تھے مسکراہٹیں بکھیردیتے تھے”۔

ڈپریشن کے باعث موت کو گلے لگانے پر بھارتی ٹینس اسٹار نے لکھا “ہم جانتے تک نہیں تھے کہ تم اس حد تک دل شکستہ ہو،دنیا تمہاری کمی بہت محسوس کرے گی”۔

ثانیہ نے سشانت کی موت پراپنے جذبات واضح کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ لکھتے ہوئے میں کانپ رہی ہوں ، دائمی سکون میں رہو میرے دوست “۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube